23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:35
ورلڈ ٹی20:پاکستان آج میدان میں اترے گا
اے آر وائی - ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی ٹیم آج پہلا میچ کھیل رہی ہے۔ مقابلہ ہے کیویز سے۔ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کپ شروع ہونے کے چھ دن بعد میدان میں اترے گی۔ دوسرا میچ کولمبو میں ہوگا۔ جس میں بھارت اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کا ٹاکرا ہو گا۔
پالی کیلے میں گروپ ڈی میں پاکستان کا سامنا نیوزی لینڈ سے ہوگا، یہ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ ایونٹ میں پاکستان کا یہ پہلا جبکہ نیوزی لینڈ کا دوسرا میچ ہے، نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔
دوسرے میچ میں بھارت کا سامنا دفاعی چمپین انگلینڈ سے کولمبو میں ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ کھیلا ہے اور دونوں ٹیمیں افغانستان کو باآسانی شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ اس میچ کے بعد گروپ اے کی ٹاپ ٹیم کا فیصلہ ہوجائے گا۔