23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:4
ورلڈٹی ٹوئنٹی:پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھرپورتیاری
اے آر وائی - پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ کی تیاری کے لئے ہفتے کو کئی گھنٹے بھرپور تیاری کی۔
میگا ایونٹ میں آج پاکستان اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ سے پالی کیلے میں کھیل رہا ہے۔کوچ ڈیو واٹمور اور فیلڈنگ کوچ جولین فائونٹین نے پریکٹس سیشن میں فیلڈنگ ،کیچنگ اور رننگ بٹوین وکٹ کے لئے کھلاڑیوں کو خاص تیاری کرائی۔
پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ اکثر بولرز کی محنت پر پانی پھیر دیتی ہے۔اسی لئے میگاایونٹ کے پہلے میچ سے قبل اس شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ بولنگ کوچ محمد اکرم نے نوبالز اور وائیڈ پر کنٹرول کیلئے کھلاڑیوں کو ہدایات دیں۔