تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:41

بھارتی بورڈ کے صدراے سی سی میٹنگ میں نہیں آئیں گے،ذکا اشرف

اے آر وائی - چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ کے صدر سری نواسن ایشین کرکٹ کونسل ڈیولپمنٹ کمیٹی کی میٹنگ میں نہیں آئیں گے۔بھارتی بورڈ کی نمائندگی نائب صدر کریں گے۔



اے سی سی ڈیولپمنٹ کمیٹی کااجلاس پیر کواسلام آباد میں ہورہاہے۔ ذکا اشرف نے میڈیا کو بتایاکہ سری نواسن ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔بھارت کی نمائندگی انکانامزد نائب صدر کریگا۔



ذکا اشرف نے کہاکہ اے سی سی میٹنگ بھارتی بورڈ حکام سے براہ راست گفتگو اور پاک،بھارت کرکٹ کی بحالی پر مذاکرات کیلئے اچھا موقع ہے۔میٹنگ کے شرکاء سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے کردار اداکرنے کی درخواست کی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.