23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:53
ورلڈٹی20: نیوزی لینڈکو میچ جیتنے کیلئے 178رنز درکار
اے آر وائی - ورلڈٹوئنٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کرپاکستان نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ستتر رنز بناکر نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لئے ایک سو اٹھتر رنزکا ٹارگٹ دیا ہے ۔ پاکستان کی جانب سے ناصرجمشید نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف ستائیس گیندوں پر چارچھکوں اور دوچوکوں کی مددسے نصف سنچری مکمل کی وہ پینتیس گیندوں پر چھپن رنز بنا کرویٹوری کی گیند پر آئوٹ ہوئے ۔
پاکسان کی پہلی وکٹ سینتالیس رنز پر گری۔ ٹم سائوتھی نے عمران نذیرکو اپنی ہی گیند پر کیچ کیا۔عمران نے پچیس رنز بنائے۔ محمد حفیظ اور ناصر جمشید نے دوسری وکٹ کی شراکت میں چھہتر رنز کااضافہ کیا۔حفیظ کوفرینکلن نے تینتالیس رنز پر بولڈکردیا۔ کامران اکمل تین رنز بنا کر اورعمر اکملت تئیس رنز بنا کو آئوٹ ہوئے ۔شاہد آفریدی نے چھ گیندوں پر بارہ رنز بنائے
پالی کیلے میں پاکستان نے عبدالرزاق کی جگہ یاسر عرفات کو شامل کیا ۔ نیوزی لینڈکی ٹیم میں زخمی مارٹن گپٹل کی جگہ ایڈم میلنی کو لیا گیا۔