تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:53

ورلڈٹی20میچ میں پاکستان کی فتح ،ملک میں جشن کا سماں

اے آر وائی - ورلڈٹی ٹوئنٹی میچ میں گرین شرٹس کی فتح پرملک بھرمیں جشن کا سماں ہے اور شائقین کا جوش خروش دیدنی ہے، فتح کن آغاز پر گورنرسندھ نے ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ پالی کیلی میں گرین شرٹس کا فتح کن آغاز قوم کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ۔ گل کی یورکر،اجمل کا دوسرا،بوم بوم آفریدی کی اسپن اور پروفیسر کی حکمت عملی کے سامنے کیویز بلے باز بے بس نظر آئے۔



اعصاب شکن میچ میں پاکستان کی فتح پر اہلیان کراچی کی خوشی دیدنی تھی۔ فتح پر ہوا جشن۔ ڈھول کی تھاپ پر رقص اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں۔۔کرکٹ لورز کی خوشی کا نہ تھا ٹھکانہ ۔



میچ کے سسنی خیز لمہات سے لطف اندوز ہونے کے لیے لگائی گئی تھی بڑی بڑی اسکرینیں ، آخری لمہات میں شائقین کے لبوں پر تھی دعاہیں ۔ وکٹ گرتے ہی لگتے پاکستان زندہ باد کے نعرے ۔ کراچی میں پاکستانی ٹیم سے اظہار یکجہتی کے لیے بنائی گئی خصوصی کار۔اور ٹیم سے کیا والہانہ محبت کا اظہار۔ شائقین کرکٹ پر امید ہیں کہ پاکستان میگا ایونٹ میں جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.