تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:13

فیصل آباد میں سعید اجمل کے حق میں نعرے

اے آر وائی - ملک بھرمیں شائقین کرکٹ نیوزی لینڈکے خلاف جیت پر پھولے نہیں سمارہے،کرکٹ فینز کاکہناہےکہ سعید اجمل ورلڈ کلاس بالر ہیں ،وہ کسی ایوارڈ کے محتاج نہیں۔ فیصل آباد کےبچوں نے بھی اپنےشہرکی شان جادوگر اجمل کے حق میں نعرے لگائے۔



شاہینوں نے کیویز کو دبوچ لیا۔ کیوی ٹیم کے خلاف مین آف دی میچ ناصرجمشید نے جہاں دھواں دار بیٹنگ کی ۔۔وہیں سعید اجمل کی چکمہ دیتی گیندوں نے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کوسنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ فیصل آباد میں گلی گلی محلے محلے شائقین کرکٹ دم سادھے میچ دیکھتے رہے۔ جب پاکستان نے فتح حاصل کی تو فیصل آبادکے شہریوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔بچے اور بڑوں نے اپنے شہر کی شان سعید اجمل کے حق میں نعرے لگائےاور خوب ہلا گلہ کیا۔



لاہور میں کرکٹ فینزکاکہناتھاسعید اجمل توقعات پرپورااترے۔ شائقین کرکٹ کے مطابق سعید اجمل ورلڈکلاس بالر ہیں۔ کرکٹ لورز کاکہناہےکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو جیت کا تسلسل برقراررکھنا چاہیئے۔ بنگلہ دیش کو آسان حریف تصورکرنا غلط ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.