تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:4

فارمولاون ریس سنگاپور گراں پری سبستین ویٹل نے جیت لی

اے آر وائی - فارمولا ون ریس سنگاپور گراں پری ورلڈ چیمپئن سبستین ویٹل نے جیت لی۔فتح کی بدولت ویٹل کے مسلسل تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کے امکانات برقراررکھے۔ جرمن ڈرائیور سبستین ویٹل نے سنگاپور گراں میں مقررہ چکر دو گھنٹے چھبیس اعشاریہ ایک چار سیکنڈ میں مکمل کئے اورریس چیمپئن بن گئے۔برطانیہ کے لوئیس ہیملٹن دوسرے اوراسپین کے فرنینڈو آلانسو تیسرے نمبر پر رہے۔اسپین کے فرنینڈو آلانسو کو ایک سوچورانوے پوائنٹس کے ساتھ مجموعی برتری حاصل ہے۔



سبسیتین ویٹل انتیس پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہیں اور ابھی سیزن کی چھ ریسیں باقی ہیں۔فن لینڈ کے کیمی ریکوئنن ایک سواننچاس پوائنٹس تیسرے نمبر پرہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.