24 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:13
انگلش فٹبالر کا انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کااعلان
اے آر وائی - انگلش فٹبال ٹیم کے سابق کپتان جان ٹیری نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیاہے۔ جان ٹیری نے اٹھہتر انٹرنیشنل مقابلوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔ اکتیس سالہ جان ٹیری نے دوہزار تین میں انگلش ٹیم کیلئے ڈیبیو کیا۔ نسل پرستانہ جملوں کی ادائیگی کے الزام میں عدالت سے بری ہونے کے باوجود انگلش فٹبال فیڈریشن نے ان کے کیریئر کے بارے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
جان ٹیری نے اپنے تحریری بیان میں کہاکہ انگلش ٹیم میں ان کی جگہ غیر یقینی ہے اس لئے انہوں نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیاہے۔وہ انگلینڈ ٹیم انتظامیہ کے شکرگزار ہیں کہ اس نے انہیں طویل مدت تک اپنے ملک کی نمائندگی کا موقع دیا۔انگلینڈ سے کھیلناان کیلئے بڑا اعزاز ہے۔