24 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:23
ورلڈٹی ٹوئنٹی:آج ویسٹ انڈیز اورآئرلینڈ کے درمیان بقا کی جنگ
اے آر وائی - ورلڈ ٹی ٹوئنٹی گروپ بی میں آج ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان اہم میچ کھیلاجارہاہے۔ دونوں ٹیمیں آسٹریلیا سے ہار چکی ہیں اور آج کے میچ کی فاتح ٹیم سپرایٹ کیلئے کوالیفائی کرے گی۔
ورلڈٹوئنٹی ٹوئنٹی فیورٹ ویسٹ انڈیز کوآج آئرلینڈ کیخلاف بقا کا چیلنج درپیش ہے۔بارش سے متاثرہ میچ میں آسٹریلیا سے شکست نے ویسٹ انڈیز کوٹورنامنٹ سے باہرہونے کے خطرے سے دوچار کردیا ہے۔
آج آئرلینڈ، ویسٹ انڈیز میچ کی فاتح ٹیم آسٹریلیاکیساتھ گروپ بی سے سپرایٹ کیلئے کوالیفائی کرے گی۔آئرلینڈ اپ سیٹ کیلئے مشہور ہے۔ورلڈکپ دوہزارسات میں پاکستان اور ورلڈکپ دوہزارگیارہ میںآ ئرلینڈ نے انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔آئرش ٹیم کو نیل اورکیون اوبرائن،پال اسٹرلنگ اورکپتان پورٹر فیلڈجیسے میچ ونربولرزاور ٹرینٹ جونسٹن ،ڈوکرول اورکیوسک بولرز کی خدمات حاصل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے کوچ اوٹس گبسن آئرلینڈ کیخلاف زیادہ بہتر کارکردگی کیلئے پرامید ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پریکٹس میں سخت محنت کی ہے۔بولرز کوکارکردگی میں نکھار لاناضروری ہے۔
اوٹس گبسن نے کہاکہ ہمیں علم ہے کہ آئرلینڈ خطرناک ٹیم ہے اور ٹورنامنٹ میں بقا کیلئے ہمیں ہرصورت میں فتح کی ضرورت ہے۔اس لئے ہر کھلاڑی کو ذمہ داری اداکرنا ہوگی۔ Sot باہمی واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو شکست دی ہے۔