تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:43

ورلڈٹی20: نیوزی لینڈ نے سپر ایٹ کے لئے کوالیفائی کر لیا

اے آر وائی - آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیرہ رنز سے شکست دیدی۔کیویز نے شکست کے باوجودگروپ ڈی سے سپرایٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔فاتح پاکستان کواگلے مرحلے میں رسائی کیلئے بنگلہ دیش سے میچ کے نتیجے کاانتظارکرنا ہوگا۔



وی او ورلڈٹی ٹوئنٹی کے گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کیخلاف برینڈن مک کلم کے ایک سوتئیس رنز کی بدولت تین وکٹوں کے نقصان پرایک سواکیانوے رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو ایک سوبتیس رنز پر آؤٹ کرکے انسٹھ رنز سے فتح پائی۔ پاکستان نے کیویز کو دلچسپ مقابلے کے بعد تیرہ رنز سے شکست دی۔



اس طرح دو میچوں میں ایک فتح اورایک شکست کے باوجود نیوزی لینڈ مثبت ایک اعشاریہ ایک پانچ کے نیٹ رن ریٹ کیساتھ گروپ ڈی میں ٹاپ پر آگیا کیویز نے سپرایٹ کیلئے کوالیفائی بھی کرلیا۔ پاکستان نے فتح سے دوپوائنٹس تو حاصل کئے۔ لیکن صفر اعشاریہ چھ پانچ سے گرین شرٹس کانیٹ رن ریٹ کیویز سے کم ہے۔



بنگلہ دیش پر فتح پاکستان کو گروپ ڈی میںپہلی پوزیشن دلادیگی۔ جبکہ شکست کی صورت میں سپرایٹ میں رسائی کیلئے پاکستان کواپنا موجودہ رن ریٹ برقرار رکھناہوگا ۔ پاکستان کوایونٹ سے باہرکرنے کیلئے بنگلہ دیش کوبڑے مارجن سے فتح درکارہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.