تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:53

مشرفی مرتضٰی زخمی ،پ اکستان کیخلاف شرکت مشکوک

اے آر وائی - بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مشرفی مرتضی پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے، پاکستان کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک ہے۔ پاکستان کیخلاف منگل کو شیڈول گروپ ڈی کے آخری راؤنڈ میچ کی تیاری کے دوران مشرفی مرتضی ٹخنے میں گیند لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئے۔ میچ میں انکی شرکت کافی حد تک مشکوک دکھائی دیتی ہے۔



پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بعد مشرفی مرتضی دوسرے کھلاڑی ہیں جو کئی مرتبہ ٹخنے کا آپریشن کروا چکے ہیں۔ آل راؤنڈر شاکب الحسن پیٹ میں تکلیف کی وجہ سے پریکٹس سیشن میں شریک نہیں ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.