24 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 19:47
ٹی20:ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر آئر لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت
اے آر وائی - ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کپ کے رائونڈ میچ میں آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے ۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر آئر لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
ویسٹ انڈیز نے اپنی تیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں برائوو کی جگہ اینڈر رسل کو شامل کیا گیا ہے جبکہ امتھ کی جگہ ڈیرن برائوو نے لی ہے ۔آئر لینڈ نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے ۔
ورلڈٹوئنٹی ٹوئنٹی فیورٹ ویسٹ انڈیز کوآج آئرلینڈ کیخلاف بقا کا چیلنج درپیش ہے۔ بارش سے متاثرہ میچ میں آسٹریلیا سے شکست نے ویسٹ انڈیز کوٹورنامنٹ سے باہرہونے کے خطرے سے دوچار کردیا ہے۔