24 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 19:45
سعودی عرب، ایران کے مابین میچ کے دوران ہینڈ گرینیڈ پھٹ گیا
جیو نیوز - تہران…ایران میں جاری ایشین فٹ بال چیمپئنز لیگ کے مقابلوں کے دوران اس وقت ایک ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا جب گراؤنڈ میں ایک ہینڈ گرینیڈ اچانک ہی آگِرا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور ایران کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میچ میں اچانک کھیل کے میدان میں کھلاڑیوں اور انتظامیہ سے چند قدم کے فاصلے پر کہیں سے ایک ہینڈ گرینیڈ آ گرا۔اس گرینیڈ سے ناواقف ہونے کی بنا پر ایک کھلاڑی نے اسے اٹھا کر ایک طرف پھینک دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ پھٹ پڑا۔گرینیڈ کے پھٹتے ہی ہر طرف بھگ دڑ مچ گئی اور میچ فوراًختم کر دیا گیا تا ہم تمام فٹ بالر ، انتظامیہ اورتماشائی اس دھماکے میں محفوظ رہے۔