24 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:44
ایشیائی ملک کوسیکورٹی کے تحفظات نہیں ، ذکاء اشرف
اے آر وائی - ایشیائی ملک کو پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے کوئی تحفظات نہیں ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری محمد ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ کسی ایشیائی ملک کو پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے کوئی تحفظات نہیں تاہم پاکستان میں ایشیائی کرکٹ کا ایونٹ کرانے کی بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔
اسلام آباد میں ایشین کرکٹ کونسل کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ تمام ایشیائی کرکٹ بورڈز پاکستان کی تربیتی سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ایشیا میں کرکٹ کی ترقی میں بھارت کا کردار مثبت ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ تاجکستان، چائنیز تائی پے اور کمبوڈیا نے اے سی سی کی رکنیت کے لئے درخواست دی ہے۔