تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:26

ورلڈٹی ٹوئنٹی سپر8میں پاک،بھارت ممکنہ ٹکراؤ30ستمبرکو

اے آر وائی - پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں آخری میچ آج بنگلہ دیش سے کھیل رہاہے۔جس میں کم مارجن کی شکست بھی پاکستان کو سپر ایٹ میں پہنچادیگی۔سپر ایٹ میں پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے ٹکراؤ تیس ستمبر کو ہوگا۔



ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان آج اپنا آخری گروپ میچ بنگلہ دیس سے کھیل رہاہے۔ بنگال ٹائیگر سے کم مارجن سے شکست بھی پاکستان کو سپر ایٹ میں پہنچادیگی۔سپرایٹ میں کوالیفائی کرنے پر پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ ،بھارت اورآسٹریلیا کے ساتھ گروپ ایف میں شامل ہوگا۔ سپر ایٹ مرحلے میں گرین شرٹ کا پہلا میچ اٹھائیس ستمبرکو جنوبی افریقہ سے ہوگا۔



روایتی حریف بھارت سے شاہینوں کا ٹکراؤ تیس ستمبر کو ہوگا۔ سپرایٹ میں پاکستان اپنا آخری میچ دو اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔پاکستان کے تینوں میچ پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو میں ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.