تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:39

ٹی20: پاکستان کو جیت کیلئے 176رنز درکار

اے آر وائی - ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے اہم پول میچ میں بنگلہ دیش نے شکیب الحسن کی بہترین جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے ایک سو چھتررنز کا ہدف دیا ہے ۔ بنگلہ دیش نے چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پچھتر رنز بنائے ۔



بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ بنگلہ دیش کے بلے بازوں نے اننگز کا آغاز انتہائی جا رحانہ انداز میں کیا ۔ بنگلہ دیش کے اوپنر تمیم اقبال نے بارہ گیندوں پر چو بیس رنز بنائے اور وہ رن آئوٹ ہوگئے ۔ محمد اشرفل نے چودہ رنز بنائے انہیں سہیل تنویر نے بو لڈ کیا ۔مشفق الرحیم کو یاسر عرفات نے آئوٹ کیا ان کا کیچ عمران نذیر نے لیا ۔ شکیب الحسن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چون گیندوں پر چوراسی رنزبنائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.