تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:38

ویمنز ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو 43 رنز سے شکست دیدی

اے آر وائی - ویمنز ورلڈٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو تینتالیس رنز سے شکست دیدی۔انگلینڈ کے چھ وکٹ پر ایک سوتینتیس رنز کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم نوے رنز پر آؤٹ ہوگئی۔



گالے میں انگلینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سوتینتیس رنز بنائے۔لورامارش نے چون اور چارلٹ ایڈورڈز نے پینتالیس رنز اسکور کئے۔ پاکستان کی ثنامیر نے دو وکٹیں لیں۔سعدیہ یوسف اورندا ڈار نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔



پاکستان ویمنز ٹیم آخری اوور میں نوے رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔جویریہ خان تئیس رنز کے سواکوئی پاکستانی کھلاڑی انگلش بولرز کو اعتماد سے نہ کھیل سکیں۔ ہولی کولن نے صرف نو رنز دیکر چار وکٹیں لیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.