تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 1:8

ویمنز ورلڈ ٹی 20: پاکستان کل اپنا پہلا میچ انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی

جیو نیوز - کولمبو … آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے ویمنز ایونٹ میں پاکستانی خواتین ٹیم کل اپنی مہم کا آغاز کررہی ہے، قومی ویمنز ٹیم پہلے میچ میں مضبوط حریف انگلینڈسے مقابلہ کرے گی۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 ویمنز ایونٹ میں پاکستانی ٹیم گروپ میچز میں آسٹریلیا اور بھارت سے بھی مقابلہ کرے گی، لیکن پہلے میچ میں جمعرات کو اس کا سامنا ہوگا انگلینڈ سے۔ ورلڈ چیمپئن شپ سے قبل کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو شکست دی تھی ۔ قومی کپتان ثناء میر کہتی ہیں کہ وارم اپ میچ میں کامیابی نے ٹیم کے حوصلے بلند کئے ہیں۔ پاکستان خواتین ٹیم نے حال ہی میں انگلینڈ کا دورہ کیا تھا جہاں میزبان ٹیم کیخلاف دونوں ٹی 20 میچز میں اسکو ناکامی ہوئی، لیکن حریف کو سمجھنے کا بھرپور موقع بھی ملا۔پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.