تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 0:52

ورلڈ ٹی 20 : قومی ٹیم سپر ایٹ مرحلے کی تیاریوں کا کل سے آغاز کریگی

جیو نیوز - کولمبو … پاکستان کرکٹ ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں معرکہ آرائی کی تیاری کا آغاز کل سے کولمبو میں کرے گی ،قومی ٹیم دوسرے مرحلے میں اپنا پہلا میچ جمعہ کو جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم نے گروپ میچز پالی کیلے میں کھیلے،جہاں اس نے پہلے نیوزی لینڈکو شکست دی اور پھر بنگلا دیش کو زیر کیا، گروپ ڈی میں پہلی پوزیشن کے ساتھ گرین شرٹس نے سپر ایٹ میں پیش قدمی کی۔ قومی ٹیم اب پالی کیلے سے کولمبو پہنچ چکی ہے،جہاں اس کا پہلا پریکٹس سیشن کل صبح 9 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں جمعہ کو جنوبی افریقا ،اتوار کو بھارت اور منگل کو آسٹریلیا کے خلاف میچز کھیلے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.