27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:5
ورلڈٹی ٹوئنٹی:سپر ایٹ مرحلے کیلئے پاکستان ٹیم کی پریکٹس
اے آر وائی - پاکستان ٹیم ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی سپر ایٹ مہم کاآغاز جمعہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے کرے گی۔سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کے تینوں میچ پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو میں ہونگے۔ بنگلہ دیش کوآخری گروپ میچ میں شکست دیکر پاکستان ٹیم پالی کیلے سے کولمبو پہنچ گئی ہے اور آج سے اگلے مرحلے کیلئے تیاری شروع کر ے گی۔
کپتان محمدحفیظ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش پر فتح سے ٹیم کامورال بلند ہواہے۔گروپ کے دونوں میچوں میں عمدہ بیٹنگ ٹیم کیلئے حوصلہ افزاہے ،تاہم فاسٹ بولرز کو کارکردگی میں بہتری لانا اور رنز کی رفتار پر قابو کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان ٹیم بولنگ کوچ محمد اکرم کی زیر نگرانی بولنگ پریکٹس پر زیادہ توجہ دے گی۔