27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:0
جنوبی افریقہ،بھارت اورآسٹریلیاکو ہراسکتے ہیں، محمد حفیظ
اے آر وائی - پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدحفیظ کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور سپر ایٹ مرحلے میں شامل جنوبی افریقہ،بھارت اور آسٹریلیا کو ہراسکتے ہیں۔ محمد حفیظ نے کہاکہ جنوبی افریقہ مضبوط ٹیم ہے، لیکن پاکستان ٹیم اسے قابو کرنے کی اہل ہے۔ قومی ٹیم نے حال ہی میں آسٹریلیاسے سیریز جیتی ہےاوربھارت سے وارم اپ میچ میں بھی کامیابی حاصل کی ہے ۔ہر ٹیم کے خلاف الگ الگ حکمت عملی تیار کی ہے جو فائدہ مند ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ شاہد آفریدی بولنگ ہی نہیں بیٹنگ سے بھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے۔ کامران اکمل کسی بھی بولنگ کو تہس نہس کرنے کا اہل ہے۔ کولمبو میں اسپنرز کیلئے سازگار کنڈیشنز میں سعید اجمل سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بولنگ اٹیک سے بخوبی واقف ہیں۔