تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:9

ورلڈٹی ٹوئنٹی:سُپر8میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا ٹکراؤ

اے آر وائی - ویسٹ انڈیزورلڈٹی ٹوئنٹی سپرایٹ مہم کاآغاز آج دفاعی چیمپئن انگلینڈ کیخلاف کررہاہے۔ کپتان ڈیرن سیمی اسپن بولنگ کیخلاف انگلش ٹیم کی کمزوری کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔انگلش کپتان اسٹورٹ براڈ سپر ایٹ میں رسائی پر خوش ہیں ،انہیں اپنے کھلاڑیوں پرپورا اعتماد ہے۔



ویسٹ انڈین ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی مکمل میچ نہیں کھیلا ۔آسٹریلیاسے انکامیچ صرف سات سات اوورز پر مبنی تھا۔ آئرلینڈ سے میچ مکمل ہی نہ ہوسکا۔ کپتان ڈیرن سیمی نے پریس کانفرنس میں کہاکہ ہمارا بولنگ اٹیک بہت عمدہ اور متوازن ہے۔اسپین بولنگ پر انگلینڈ کی کمزوری کو دیکھتے ہوئے سنیل نرائن ہماراٹرمپ کارڈ ہوگا ،سموئل بدری کاآپشن بھی موجود ہے۔ جبکہ کرس گیل کے ذریعے اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ سجانے کی بھرپور اہلیت رکھتے ہیں۔



انگلینڈ کے کپتان اسٹورٹ براڈ نے کہاکہ سب سے اہم بات سپر ایٹ میں کوالیفائی کرنا ہے۔ایک میچ کی خراب کار کردگی کوبھلا کر ہماری نظریں اگلے پانچ میچز جیت کر اعزاز کے دفاع پر مبذول ہیں۔ انگلش ٹیم میں کئی میچ وننگ کھلاڑی موجود ہیں۔ باہمی آٹھ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں میں ویسٹ انڈیز نے پانچ اور انگلینڈ نے تین فتوحات حاصل کی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.