27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:19
ورلڈٹوئنٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقہ سپر ایٹ چیلنج کیلئے تیار
اے آر وائی - ورلڈٹوئنٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ ،پاکستان،آسٹریلیااور بھارت کے ساتھ گروپ ٹو میں شامل ہے۔جنوبی افریقہ جمعہ کو پاکستان سے اپنے پہلے میچ کیلئے بھرپور تیاری کررہی ہے۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی گروپ ای میں شامل چاروں ٹیمیں اپنے دونوں میچز جیت کر سپر ایٹ میں پہنچی ہیں۔جنوبی افریقہ نے زمبابوے کودس وکٹ اور میزبان سری لنکاکوبتیس رنز سے ہراکر سپر ایٹ میں جگہ بنائی ہے۔
پروٹیز کو بخوبی علم ہے کہ سپرایٹ میں انہیں سخت چیلنج کا سامنا ہے۔ پہلے ہی میچ میں انکا ٹکرائو پاکستان سے ہے۔ جس کے عمران نذیر نے بنگلہ دیش کیخلاف چھتیس گیندوں پر باہتر رنز بنائے۔گرین شرٹ ٹیم میں کئی اور خطرناک میچ ونرز شامل ہیں۔ پریکٹس سیشن میں جنوبی افریقہ نے بولنگ پر خاص توجہ دی ۔