تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:13

بھارت کے اسپن اٹیک کا سامناکرنے کیلئے تیار ہیں،مائیک ہسی

اے آر وائی - ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سپر ایٹ میں آسٹریلیااپنا پہلا میچ جمعہ کو بھارت سے کھیلے گا۔آسٹریلیا کے تجربہ کار بیٹسمین مائیک ہسی کاکہنا ہے بھارت کے اسپین اٹیک کا سامناکرنے کیلئے تیار ہیں۔ آسٹریلیا نے گروپ بی میں ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کو شکست دیکر سپر ایٹ میں جگہ بنائی۔



مائیک ہسی نے کہاکہ پہلا میچ ہمیشہ اہم ہوتا ہے۔ہم بھارت کیخلاف سپر ایٹ مہم فتح کے ساتھ شروع کرنا چاہتے ہیں۔ آسٹریلیا کے بیٹسمین ہربھجن سنگھ اور پیوش چاولہ کی اسپین بولنگ سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔



انہوں نے کہاکہ بھارت کی بیٹنگ بھی بیحد مضبوط ہے اور انکے پارٹ ٹائم بولرز بھی موثر ثابت ہوتے ہیں۔ تاہم ہماری تیاری بہت اچھی ہے ،ٹیم سپر ایٹ کا آغاز فتح سے کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.