27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:2
نیوزی لینڈ کا میزبان سری لنکا کو میچ میں فتح کیلئے175رنز کا ہدف
جیو نیوز - پالی کیلے…نیوزی لینڈ نے میزبان سری لنکا کو میچ میں فتح کے لئے175رنز کا ہدف دیا ہے،آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ کے سپر ایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں کیوی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ20اوورز میں7وکٹ کے نقصان پر174رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی اوپنگ جوڑی نے پہلی وکٹ پر 57 رنز بنائے، مارٹن گپٹل کے 38 اور روب نکول 58 رنزبنائے ،میک کولم 25 اور راس ٹیلر نے 23 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے کلا سیکرا نے اور نن جایا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔