27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 19:25
سری لنکا اور نیوزی لینڈ کا میچ ٹائی ہو گیا
اے آر وائی - ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے سپر ایٹ مر حلے میں سری لنکا اور نیو زی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی ہو گیا ہے ۔ فیصلہ سپر میچ میں ہو گا نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چوہتررنزبنائے تھے۔ سری لنکا کو میچ جیتنے کے لئے ایک سو پچھتر رنز درکار تھے سری لنکا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پرایک سو چو ہتر رنز بنائے ۔
سری لنکا کی جانب سے اوپنر جے وردھنے اور دلشان نے نہایت جا رحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا جے وردھنے نے چھبیس گیندوں پر چوالیس رنز بنائے وہ اورما کی گیند پر وٹوری کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ۔ دلشان نے چھتر رنز بنائے وہ رن آئوٹ ہوئے ۔ سنگا کارا چودہ گیندوں پر اکیس رنز بنا کر رن آئوٹ ہو گئے۔ مینڈیس کو فریکلن کی گیند پر ٹیلر نے کیچ آئوٹ کیا انہوں نے آٹھ رنز بنائے ۔ پریرا کو فرینکلن نے بو لڈ کردیا انہوں نے پانچ رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فرینکلن نے دو وکٹیں لیں ۔
آج سپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا گیا ۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے ابتداء سے ہی جارحانہ کھیل کامظآہرہ کیا نیوزی لینڈ کی جانب سے نکول نے نصف سینچری بنائی انہوں نے چالیس گیندوں پر اٹھاون رنز بنائے ۔ گپتل نے اڑتیس اسکور کیا جبکہ میک کلم اور ٹیلر پچیس اور تئیس رنز بنا کرنمایاں رہے ۔ سری لنکا کے تھسارا پریرا اور کولا سکیرا نے دو،دو وکٹیں لیں۔