تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 19:43

سری لنکا نے سپر اوور جیت کر میچ جیت لیا

اے آر وائی - ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے سپر ایٹ مر حلے میں کھیلا جانے والا پہلا میچ سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد

سپر اوور میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے جیت لیا ۔ سری لنکا نے سپر اوور میں پہلے کھیلتے ہوئے تیرہ رنز بنائے نیوزی لینڈ کو چودہ رنز کا ہدف ملا۔ نیوزی لینڈ سپر اوور میں صرف چھ رنز بنا سکی۔



قبل ازیںپالی کیلے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سوچوہتر رنز بنائے۔راب نکول اٹھاون،مارٹن گپٹل اڑتیس اور برینڈن مک کلم پچیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ سری لنکا کے تھسارا پریرا اور کولا سکیرا نے دو،دو وکٹیں لیں۔



سری لنکا کی جانب سے اوپنر جے وردھنے اور دلشان نے نہایت جا رحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا جے وردھنے نے چھبیس گیندوں پر چوالیس رنز بنائے وہ اورما کی گیند پر وٹوری کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ۔ دلشان نے چھتر رنز بنائے وہ رن آئوٹ ہوئے ۔ سنگا کارا چودہ گیندوں پر اکیس رنز بنا کر رن آئوٹ ہو گئے۔ مینڈیس کو فریکلن کی گیند پر ٹیلر نے کیچ آئوٹ کیا انہوں نے آٹھ رنز بنائے ۔ پریرا کو فرینکلن نے بو لڈ کردیا انہوں نے پانچ رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فرینکلن نے دو وکٹیں لیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.