تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:1

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی پاکستان پر پابندی عائد کرسکتی ہے،عارف

اے آر وائی - پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن نے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن پر ایڈہاک لگائے جانے کی صور ت میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی پاکستان پر پابندی عائد کرسکتی ہے۔



لاہور میں دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل عارف حسن نے کہاکہ انہیں ایسی اطلاعات مل رہی ہیں کہ یکم اکتوبر کو پاکستان سپورٹس بورڈ اولمپک ایسوسی ایشن پر ایڈہاک لگانے پر غور کررہا ہے۔



انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر کو ہونے والی پریس کانفرنس غیر آئینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سپورٹس فیڈریشن پاکستان سپورٹس بورڈ سے اپنا الحاق ختم کر سکتی ہے۔ دوسری جانب ملک میں کھیلوں کا ڈھانچہ تیار کرنا پی او اے کی ذمہ داری نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.