تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:32

سپرایٹ:ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 180رنز کا ہدف دیدیا

اے آر وائی - پالی کیلے میں کھیلے جانے والے سپر ایٹ کے دوسرے میچ میں ویسٹ اینڈیز نے انگینڈ کے خلاف دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اناسی رنز بنا کر انگلیڈ کو میچ جیتنے کے لئے ایک سو اسی رنز کا ہدف دیا ہے ۔



ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل اور جانسن چارلس نے اننگ کا آغآز کیا۔ دونوں اوپنرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ جانسن چارلس نے چھپن گیندوں پر چوراسی رنز بنائے جبکہ کرس گیل نے پینتیس گیندوں پراٹھاون رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کی پوزیشن کومستحکم کردیا۔



انگلینڈ کی جانب سے بروڈ سب سے زیادہ کامیاب بائولر ثابت ہوئے انہوں نے چار اوور میں چھبیس رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.