27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:45
سپر ایٹ: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو رنز سے 15شکست دیدی
اے آر وائی - پالی کیلے میں کھیلے جانے والے سپر ایٹ کے دوسرے میچ میں ویسٹ اینڈیز نے انگینڈ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد پندرہ رنز سے فتح حاصل کر لی انگلینڈ کی جانب سے ایلیکس ہیلس اور ایون مورگن کی دھواں دھار بیٹنگ کسی کام نہیں آئی ۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل اور جانسن چارلس نے اننگ کا آغآز کیا۔ دونوں اوپنرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ جانسن چارلس نے چھپن گیندوں پر چوراسی رنز بنائے جبکہ کرس گیل نے پینتیس گیندوں پراٹھاون رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کی پوزیشن کومستحکم کردیا۔
انگلینڈ کی جانب سے بروڈ سب سے زیادہ کامیاب بائولر ثابت ہوئے انہوں نے چار اوور میں چھبیس رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں ۔