تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:36

پاکستان، جنوبی افریقہ : میچ ونر کھلاڑیوں کے اعتبار سے ہم پلہ

اے آر وائی - ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے گروپ سی اور پاکستان نے گروپ ڈی میں ناقابل شکست رہتے ہوئے سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنائی ہے۔میچ ونرز کھلاڑیوں کے اعتبار سے دونوں ہم پلہ ہیں۔



جنوبی افریقہ نے زمبابوے کودس وکٹ اور میزبان سری لنکاکوبتیس رنز سے شکست دی۔پاکستان نے نیوزی لینڈ پرتیرہ رنز اور بنگلہ دیش کیخلاف آٹھ وکٹوں سے فتح پائی۔پروٹیز کے کپتان ابراہم ڈی ویلیئر ہیں، پاکستان کی قیادت محمدحفیظ کررہے ہیں۔محمدحفیظ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بولنگ اوربیٹنگ دونوں کاآغاز کرتے ہیں۔بیٹ اوربال دونوں سے حریف کی صفوں میں تباہی مچانے کا ملکہ رکھتے ہیں۔



عمران نذیر نے بنگلہ دیش کیخلاف چھتیس گیندوں پر بہتر رنز کی اننگز کھیل کراپنے عزائم کا اظہار کیاہے تو نوجوان ناصر جمشیدرائزنگ اسٹار کے روپ میں سامنے آئے ہیں۔دومیچوں میں پچاسی کی اوسط سے اتنے ہی رنز ناصرجمشیدکی صلاحیتوں کے آئینہ دار ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے سعیداجمل اپنا جواب آپ ہیں جو ورلڈٹی ٹوئنٹی میں تین مرتبہ چار وکٹیں لینے والے واحد بولر ہیں۔عمرگل اگرچل جائیں توکوئی بیٹسمین انکے سامنے نہیں ٹھہرسکتا۔



ہاشم آملاہرطرز کی کرکٹ میں پروٹیز کا سب سے قابل اعتماد بیٹسمین ہے اورٹیم کو ہمیشہ عمدہ آغاز فراہم کرتاہے۔ رچرڈ لیوی کو ٹی ٹوئنٹی کی تیزترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔زمبابوے کیخلاف ناقابل شکست پچاس رنز بناکرلیوی اپنے عزائم کا اظہار کرچکے ہیں۔لیفٹ ہینڈرناصر جمشید کا جواب پروٹیز کے پاس جے پی ڈومینی ہے جوکسی بھی بولنگ کے پرخچے اڑاسکتاہے۔کپتان ڈی ویلیئربھی انتہائی جارح مزاج بیٹسمین ہے۔



ڈیل اسٹین دوحاضر کی تیزترین بولر ہیں۔دومیچوں میں صرف انیس رنز کے عوض تین وکٹیں لیکرڈیل اسٹین اپنے عزائم ظاہرکرچکے ہیں۔مورنی مورکل بھی حریف کے چھکے چھڑانے کے اہل ہیں۔جیک کیلس کو اب تک بیٹنگ میں موقع نہیں ملاتو دو میچوں میں پانچ وکٹیں لے چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.