28 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:15
جنوبی افریقہ کے10 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر47 رنز
اے آر وائی - ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 47 رنز بنائے ہیں۔ فرحان بہرالدین 18 اور جے پی ڈومینی 13 رنز پر کھیل رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، سہیل تنویر کی جگہ اسپینئر رضا حسن کو شامل کیا گیا ہے۔