تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:19

عمر گل نے غیر معمولی اننگز کھیل کر کامیابی دلائی ، حفیظ

اے آر وائی - پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کہتے ہیں کہ بیٹسمینوں نے جلد بازی کا مظاہرہ کیا، لیکن کامیابی ٹیم ورک کی وجہ سے حاصل ہوئی۔ میچ کے اختتام پر انٹرویو دیتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ یقین تھا کہ عمر گل ذمے دارانہ اننگز کھیلنے میں کامیاب ہونگے۔ اور انھوں نے غیر معمولی اننگز کھیل کر کامیابی دلائی۔



جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھاکہ میچ کے آخری پانچ اوورز میں پاکستانی بیٹسمینوں نے ان سے فتح چھین لی۔ مین آف دی میچ عمر گل کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی پر کوچ ڈیو واٹمور کے شکر گزار ہیں۔ جو بولنگ سے پہلے بیٹنگ کی بیٹنگ کی پریکٹس کراتے ہیں ۔ا

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.