28 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:38
بھارت نے میچ جیتنے کیلئے آسٹریلیا کو 141رنز کا ہدف دیا ہے
اے آر وائی - ورلڈٹی ٹوئنٹی سپرایٹ میں آج دوسرا میچ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے ۔ بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سود مند ثابت نہیں ہوا اور بھارت نے سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چالیس رنز اسکور کرکے آسٹریلیا کو ایک سو اکتالیس رنز کا ہدف دیاہے ۔
آسٹریلوی بولر گیم پر چھائے رہے۔ بھارت کی جانب سے اننگز کا آغازگوتم گمبھیراورعرفان پٹھان نے کیا۔ بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور عرفان پٹھان نے کیا انہوں نے تیس گیندوں پر اکتیس رنز بنائے انہیں واٹسن کی گیند پر وائٹ نے کیچ آئوٹ کیا ۔ گوتم گمبھیر بارہ گیندوں پرسترہ رنز بنا کر رن آئوٹ ہوگئے۔ ویرات کوہلی پندرہ رنز بناکر کمنس کی گیند پر کرسٹن کے ہاتھوں آئوٹ ہوئے ۔ یوراج سنگھ صرف آٹھ رنز بنا سکے انہیں میکس ویل نے واٹسن کی گیند پر آئوٹ کرکے پویلین واپس بھیج دیا۔ روہت اشرما ایک رن بنا کر اسٹارک کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے ۔ ایم ایس دھونی نے پندرہ رنز بنائے کمنس کی گیند پر بیلی نے ان کا کیچ لیا۔ سریش رائنا نے چھبیس رنز بنائے انہیں واٹسن کی گیند پرمیکس ویل نے آئوٹ کیا ۔
آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ کامیاب بائولر شان واتسن رہے انہوں نے چار اوور میں چونتیس رنز دے کر تین کھلاڑیونکو آئوٹ کیا۔ کمنس نے دو اور ساسٹارک نے ایک وکٹ لی۔