تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 23:45

ٹی20میں پاکستان دو درجے ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر آگیا

اے آر وائی - جنوبی افریقہ کے خلاف فتح نے جہاں ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط کی وہاں قومی ٹیم کو رینکنگ میں دو درجے ترقی بھی مل گئی ہے، جو پانچویں سے تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔



جنوبی افریقہ سے میچ سے قبل پاکستان کے ایک سو چودہ رینکنگ پوائنٹس تھے جبکہ جنوبی افریقہ ایک سو چونتیس پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر تھا۔ لیکن ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے سپر ایٹ مرحلے میں دو وکٹ سے کامیابی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو مزید پانچ رینکنگ پوائنٹس دلادیئے، جو بھارت اور انگلینڈ کو پیچھے دھکیلتے ہوئے ایک سو انیس رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔



جنوبی افریقہ کے اس شکست کے بعد سات پوائنٹس کم ہوگئے ہیں لیکن وہ ایک سو ستائی پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہے۔ سری لنکا کی ٹیم ایک سو بیس رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.