تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:43

ویمنزٹی ٹوئنٹی:آسٹریلیا نے پاکستان کو25رنز سے ہرادیا

اے آر وائی - ویمنز ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس رول کے تحت پچیس رنز سے ہرا دیا۔ دوسرا میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کے اگلے مرحلے میں رسائی کا امکان ختم ہوگیا۔ پیر کو پاکستان آخری گروپ میچ بھارت سے کھیلے گا۔



آسٹریلیاخواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔جیس کیمرون بیالیس اور الیسا ہیلی چھتیس رنز بناکرنمایاں رہیں۔پاکستان کی سعدیہ یوسف نے دو وکٹیں لیں۔اسماویہ اقبال اور ثنامیر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔



ایک سوسینتالیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے نو اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر اڑتیس رنز بنائے تھےجب بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔ قنیطہ جلیل نے تیرہ رنز بنائے۔ نین عابدی سات اور نداڈار چھ رنز بناکرناٹ آؤٹ رہیں۔ آسٹریلیاکو ڈک ورتھ لوئیس رول کے تحت پچیس رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.