تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:6

بھارت کیخلاف اچھا میچ کھیلیں گے،محمد حفیظ

اے آر وائی - قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ہر شعبہ مضبوط ہے، بھارت کیخلاف ایک اچھا میچ کھیلیں گے۔



کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ جنوبی افریقا کیخلاف بیٹسمینوں نے جلد بازی کا مظاہرہ کیا، لیکن عمر گل نے یہ ثابت کردیا کہ وہ بولنگ سے ہی نہیں بیٹنگ سے بھی پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔



پاکستانی کپتان کے مطابق آؤٹ آف فارم شاہد آفریدی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں نہ کریں انکی ٹیم میں موجودگی کھلاڑیوں کےمورال کیلئے اہم ہے۔



بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کہتے ہیں کہ آسٹریلیا کیخلاف شکست کے بعد پاکستان سے میچ جیتنا ضروری ہوگیا ہے۔ ایونٹ میں رہنے کیلئے بھارتی ٹیم بھرپور محنت کریگی۔ دھونی نے کہا کہ وہ پاکستانی بیٹنگ لائن سے واقف ہیں،پلاننگ کرکے میچ کھیلیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.