تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:27

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان اور بھارت تیسری مرتبہ آمنے سامنے

اے آر وائی - جدید تراوربرق رفتارٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان اوربھارت کا ٹکراؤصرف دو مرتبہ ہواہے۔ دوہزار سات کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں دونوں میچز بھارت نے جیتے ۔لیکن دونوں میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔



پہلے ورلڈٹی ٹوئنٹی گروپ ڈی میچ میں پہلی بار پاک،بھارت ٹیموں کا سامناہوا۔پاکستانی بولرز بھارت کونو وکٹ پر ایک سواکتالیس رنز تک محدود رکھنے میں کامیاب ہوئے۔روبن اوتھاپا نے انتالیس گیندوں پر پچاس رنز بنائے۔محمدآصف نے چار اور شاہد آفریدی نے دوبھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جوابی اننگز میں پاکستان نے مصباح الحق کے ترپن رنز کی بدولت سات وکٹ پر ایک سواکتالیس رنز ہی بنائے اور میچ ٹائی ہوگیا۔بھارت بال آؤٹ قانون کے تحت میچ جیت گیا۔



جوہانسبرگ کے فائنل میں روایتی حریف ٹیمیں دوبارہ مدمقابل آئیں۔ بھارت نے پانچ وکٹیں کھوکر ایک سوستاون رنز بنائے۔گوتم گمبھیر نے چون گیندوں پرپچھہتر رنز اسکور کئے۔روہت شرماسولہ گیندوں پر بتیس رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔عمرگل نے تین وکٹیں لیں۔پاکستان کے آخری کھلاڑی مصباح الحق تینتالیس رنز بناکرریورس سوئپ کھیلتے ہوئے اس وقت آؤٹ ہوگئے جب پاکستان کوفتح کیلئے چار گیندوں پرچھ رنز درکارتھے۔بھارت پانچ رنز کی فتح سے چیمپئن بن گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.