تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:7

سپر ایٹ :جنوبی افریقہ کو ہرانے کیلئے آسٹریلیا کو147رنز درکار

اے آر وائی - ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سپر ایٹ مرحلے کے اہم مقابلے میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کھیلا جارہے میچ میں جنوبی افرقہ نے پہلے بٹنگ کرتے ہو ئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیالیس رنز بنا کر آسٹریلیا کومیچ جیتنے کے لئے ایک سو سینتالیس رنز کا ہدف دیا ہے ۔



آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ جو ان کے حق میں بہتر ثابت ہوا اور جنوبی افریقہ کے ابتدائی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ اوپنر رچرڈ لیوی کوئی رن بنائے بغیرآئوٹ ہوگئے ۔ ہاشم آملہ نے سترہ رنزبنائے ۔ جین پائول ڈومینی نے جوبی افریقہ کو سنبھالا دیا انہوں نے تیس رنز بنائےان کے بعد آنے والے ڈی ویلرز نے اکیس رنز بنائے ۔ فرحان بحر دین اور روبن پیٹر سن نے جنوبی افریقہ کی پوزیشن کو قدرے مستحکم کیا دونوں بلے بازوں نے بالترتیب اکتیس اور بتیس رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈوہرٹی نے تین اور شین واٹسن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔



سپر ایٹ میں یہ دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہے آسٹریلیا نے اس سے قبل انڈیا کو نو وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے ایک سنسی خیز مقابلہ کے بعد ساؤتھ افریقہ کو دو وکٹ سے شکست دی تھی۔ ساؤتھ افریقہ کو فائنل کی ڈور میں شامل رہنے کے لیئے اس میچ کو جیتنا ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.