تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 19:12

بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

اے آر وائی - پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جارہے سپر ایٹ کے اہم ترین میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ۔ پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر سترہ رنز بنائے ہیں ۔ عمران نذیر عرفان پٹھان کی گیند پر ایل پی ڈبلیو ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے انہوں نے دو چوکوں کی مدد سے آٹھ رنز بنائے اور پانچ گیندوں کا سامنا کیا۔



پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جارہے سپر ایٹ کے اہم ترین میچ میں پاکستانی کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جبکہ بھارت نے دو تبدیلیاں کی ہیں ۔ بھارت نے ہر بجن سنگھ اور چائولہ کی جگی ٹیم میں سہواگ اور بالاجی کو شامل کیا ہے ۔



پاکستان اور بھارت کے مابین پریما داسا اسٹیڈیم میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انتہائی اہم معرکہ ہے تو پاکستان میں موجود کرکٹرز کا کہنا ہےکہ پاکستان فیوریٹ ہےبھارت کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے تو پاکستان کی باٴؤلنگ کا کوئی مقابلہ نہیں۔



مختلف مقامات پر شائقین کرکٹ نے بڑی بڑی اسکرینز نصب کردی ہیں۔ اور میچ کا مزہ لیاجائے گا اکٹھے بیٹھ کر۔ شائقین کرکٹ کولمبو میں ٹیم کامورال بلند کرنے پہنچے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.