تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:39

نیوزی لینڈ،ویسٹ انڈیز۔ سری لنکا اور انگلینڈآج مدمقابل

اے آر وائی - چوتھے آئی سی سی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔



اس سلسلے میں پہلا میچ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پالے کیلے میں کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق دن تین بجے شروع ہوگا۔



دوسرا میچ میزبان سری لنکا اور اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان اسی مقام پر کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔نیوزی لینڈ اگر ویسٹ انڈیز سے جیت بھی گیا تو وہ پھر بھی ایونٹ سے باہر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.