تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:33

سپر ایٹ :انگلینڈ کو جیت کے لئے 170 رنز درکار

اے آر وائی - ورلڈ ٹی ٹوینٹی سپر ایٹ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو میچ جینے کے لئے ایک سو ستر رنز کا ہدف دیا ہے ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو انہتر رنز بنائے ہیں۔ اس وقت انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔



پالی کیلے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں ایک سو اڑسٹھ رنز بنائے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے مہیلا جے وردھنے بیالیس، اینجلو میتھیوز اٹھائیس اور تھیسارا پریرا چھبیس رنز نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انگلش کپتان اسیٹورٹ براڈ نے تین جبکہ گریم سوان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.