تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:1

ورلڈٹی ٹوئنٹی: سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ آخری میچ کے بعد ہوگا

اے آر وائی - ورلڈٹی ٹوئنٹی سپر ایٹ کے آخری میچز میں آج پاکستان کا میچ آسٹریلیا اور بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا علم آخری میچ تک نہیں ہوسکے گا۔



گروپ ایف میں آسٹریلیا نے بھارت اور جنوبی افریقہ کو ہرایااور بھارت نے پاکستان کو زیرکیاہے۔پاکستان نے جنوبی افریقہ پر فتح پائی۔دومیچز جیت کر آسٹریلیا چار پوائنٹس اور ایک اعشاریہ سات ایک دو نیٹ رن ریٹ کے ساتھ سرفہرست ہے۔پاکستان دوپوائنٹس اورصفر اعشاریہ چار دو چھ رن ریٹ سے دوسرے اور بھارت دوپوائنٹس اورصفر اعشاریہ چار پانچ دو نیٹ رن ریٹ کی بدولت تیسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ نے کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا اور اسکا رن ریٹ صفر اعشاریہ چھ صفر ہے۔



آج اگر پاکستان نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ نے بھارت پر فتح پائی تو پاکستان اور آسٹریلیافائنل فور میں جگہ بنالیں گے۔ آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت نے جنوبی افریقہ کوہرایا توآسٹریلیا اور بھارت سیمی فائنل میں جائیں گے۔



آسٹریلیا کی پاکستان اورجنوبی افریقہ کی بھارت پر فتح کی صورت میں آسٹریلیا براہ راست کوالیفائی کریگا اور پاکستان، بھارت اور جنوبی افریقہ میں سے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ بہتر رن ریٹ پر ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کے اپنے اپنے میچز جیتنے پر پاکستان، آسٹریلیا اوربھارت میں بہتر رن ریٹ پر دو ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.