تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:18

ٹی20:سیمی فائنل کی دوڑ، آج پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا

جیو نیوز - کولمبو… گروپ ون سے تو سیمی فائنل کی ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا جبکہ گروپ ٹو کی ٹیموں کا فیصلہ آج ہو گا جہاں ہر ٹیم کیلئے ’ڈو آر ڈائی ‘کا معاملہ ہے۔ پاکستان کو اہم ترین میچ کھیلناہے آسٹریلیا کے خلاف ، جبکہ بھارت کا مقابلہ ہو گا جنوبی افریقا سے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ہوں گی کولمبوکے پریما دااسا اسٹیڈیم میں دوپہر تین بجے مد مقابل ۔ دونوں ہی ٹیموں نے اس میچ کی خوب تیا ری ہے ہے ،پاکستان ٹیم نے فائنل فور تک پیش قدمی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا،کوچ ڈیو واٹمور کہتے ہیں کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے حکمت عملی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ماضی میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف اچھی کارکردگی رہی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ حالیہ تین ہفتوں میں آسٹریلیا نے بھی بہت خوب کرکٹ کھیلی ہے۔ گروپ ٹو کا آخری میچ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان رات سات بجے کھیلا جائے گا،جس کے بعد ہی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو سکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.