تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:54

ورلڈ ٹی 20: سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ آخری میچ کے بعد ہوگا

اے آر وائی - ورلڈٹی ٹوئنٹی سپر ایٹ کے آخری میچز میں آج پاکستان کا میچ آسٹریلیا اور بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہے ۔ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا علم آخری میچ تک نہیں ہوسکے گا۔



گروپ ایف میں آسٹریلیا نے بھارت اور جنوبی افریقہ کو ہرایااور بھارت نے پاکستان کو زیرکیاہے۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ پر فتح پائی ۔دومیچز جیت کر آسٹریلیا چار پوائنٹس اور ایک اعشاریہ سات ایک دو نیٹ رن ریٹ کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پاکستان دوپوائنٹس اورصفر اعشاریہ چار دو چھ رن ریٹ سے دوسرے اور بھارت دوپوائنٹس اورصفر اعشاریہ چار پانچ دو نیٹ رن ریٹ کی بدولت تیسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ نے کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا اور اسکا رن ریٹ صفر اعشاریہ چھ صفر ہے۔



آج اگرجنوبی افریقہ نے بھارت پر فتح پائی تو پاکستان اور آسٹریلیافائنل فور میں جگہ بنالیں گے۔ آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت نے جنوبی افریقہ کوہرایا توآسٹریلیا اور بھارت سیمی فائنل میں جائیں گے۔ جنوبی افریقہ کی بھارت پر فتح کی صورت میں پاکستان، بھارت میں سے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ بہتر رن ریٹ پر ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.