2 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:38
ٹی ٹوینٹی رینکنگ پر تینوں ٹاپ پوزیشن ایشیائی ٹیموں کی
اے آر وائی - سری لنکا میں جاری ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے دوران آئی سی سی کی رینکنگ میں پہلی تین پوزیشنز ایشیائی ٹیموں نے قبضہ جما لیا ہے۔ پہلی پوزیشن سری لنکا کی ہے بھارت دوسری اور پاکستان تیسری پوزیشن پر براجمان ہوچکا ہے۔
ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے آغاز پر انگلینڈ کی ٹیم ٹاپ پر تھی تو جنوبی افریقہ کی دوسری پوزیشن تھی۔ اور پھر جوں جوں یہ میگا ایونٹ آگے بڑھا۔ جنوبی افریقہ نے انگلینڈ سے ٹاپ پوزیشن چھین لی۔ پھر سپر ایٹ مرحلے میں تینوں میچ جیت کر سری لنکا کی ٹیم ایک سو انتیس پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر پہنچ گئی جبکہ بھارت نے جنوبی افریقہ کو سپر ایٹ مرحلے کے آخری میچ میں ایک رن سے شکست دے کر رینکنگ میں ایک سو بیس پوائنٹس لے کر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
اس سے قبل پاکستان آسٹریلیا کو بیتس رنز سے ہرا کر ایک سو اٹھارہ رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آگیا تھا۔