تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:7

ٹی 20سیمی فائنل : پاکستان سری لنکا کل مد مقابل ہوں گے

اے آر وائی - ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں سپر ایٹ کا مرحلہ بھی ہوا ختم ۔ سنسنی خیز میچوں کے بعد اب سیمی فائنلز میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کا ہوگا سامنا ۔ پاکستانی شاہینوں کی اڑان ہے بھر پور تو سری لنکن شیر بھی ہیں تاذہ دم ۔

پاکستان کا سیمی فائنل میں ٹاکرا ہوگا ایشیا کی مضبوط ٹیم سری لنکا سے ۔



سری لنکن شیر جو سپر ایٹ مرحلے میں رہے ہیں نا قابل شکست ۔ اب سیمی فائنل کے لیے ان کے حوصلے ہیں بلند ۔ مگر پاکستانی شاہین جو رکھتے ہیں نظر شکار پر ۔ اور ان میں ہے صلاحیت کسی بھی ناقابل شکست ٹیم کو قابل شکست بنانے کی جن کی باؤلنگ کا جادو چل جائے جو مخالفین کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرنے لگتی ہیں ۔ سری لنکا کا ٹی ٹونٹی دو ہزار نو کے فائنل میں پاکستان سے شکست کا زخم بھی ابھی بھرا نہیں ۔ جنھیں یاد ہو ں گے آفریدی کے آسمان سے باتیں کرتے چھکے ۔ جس طرح دو ہزار نو کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے تمام حربوں کو بنایا ناکام ۔ اس بار بھی انہیں دھول چٹانے کے لیے ہیں تیار۔



پاکستان کہ جس کے پاس ہے دنیا کا سب سے بہترین اسپن باؤلنگ اٹی ۔ پھر چاہے کوئی بھی ان فارم بیٹسمین ہو چھکے مارنے کے بجائے وکٹ روکنے کو دیتا ہے ترجیح ۔ اب سیمی فائنل میں بھی پاکستانی شاہین ہیں آسٹریلیا کے خلاف میچ جیسی پرفارمنس دکھانے کے لیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.