4 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 0:14
ٹی20سیمی فائنل:آج شاہین شیر سے ٹکرائیں گے
اے آر وائی - آج پاکستان کا سیمی فائنل میں ٹاکرا ہوگا ایشیا کی مضبوط ٹیم سری لنکا سے ۔ سری لنکن شیر جو سپر ایٹ مرحلے میں رہے ہیں نا قابل شکست ۔ اب سیمی فائنل کے لیے ان کے حوصلے ہیں بلند ۔ مگر پاکستانی شاہین جو رکھتے ہیں نظر شکار پر۔ اوران میں ہے صلاحیت کسی بھی ناقابل شکست ٹیم کو قابل شکست بنانے کی جن کی باؤلنگ کا جادو چل جائے جو مخالفین کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرنے لگتی ہیں ۔
سری لنکا کا ٹی ٹونٹی دو ہزار نو کے فائنل میں پاکستان سے شکست کا زخم بھی ابھی بھرا نہیں ۔ جنھیں یاد ہو ں گے آفریدی کے آسمان سے باتیں کرتے چھکے ۔ جس طرح دو ہزار نو کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے تمام حربوں کو بنایا ناکام ۔ اس بار بھی انہیں دھول چٹانے کے لیے ہیں تیار۔
پاکستان کہ جس کے پاس ہے دنیا کا سب سے بہترین اسپن باؤلنگ اٹی ۔ پھرچاہے کوئی بھی ان فارم بیٹسمین ہو چھکے مارنے کے بجائے وکٹ روکنے کو دیتا ہے ترجیح ۔ اب سیمی فائنل میں بھی پاکستانی شاہین ہیں آسٹریلیا کے خلاف میچ جیسی پرفارمنس دکھانے کے لیے ہیں تیار ۔