تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 4:28

ذکاء اشرف کی ڈیو رچرڈسن،سنیل گواسکراوروسیم اکرم سےملاقات

اے آر وائی - پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کولمبو میں آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن، سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سنیل گواسکر اور وسیم اکرم سے ملاقات کی۔ ڈیو رچرڈسن نے ذکا اشرف کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے اکتوبر کے آخر یا نومبر کے پہلے ہفتے پاکستان آنے کی حامی بھری ہے۔



دوسری جانب سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سنیل گواسکر نے پاکستان پریمیئر لیگ کی حمایت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر دیگر سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹرز کو بھی ہمراہ لائیں گے۔ بھارتی شائقین پاک بھارت کرکٹ سیریز کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی پی سی بی کرکٹ اکیڈمیز میں فاسٹ بائولنگ کا معیار بہتر بنانے میں مدد کرنے کی حامی بھری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.