4 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:29
پہلا سیمی فائنل : سری لنکا کی بیٹنگ جاری
اے آر وائی - ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے ۔ سری لنکا کے چار اوور میں بیس رنز بنے ہیں جبکہ دلشان نے چھ رنز بنائے ہیں ۔
پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے عبدالرزاق کی جگہ سہیل تنویر کو شامل کیا گیا ہے ۔ سری لنکن اسکواڈ میں رنگاناہیراتھ َکو شامل کیا گیا ہے جبکہ دھنن جیا کو آرام کروایا گیا ہے۔
شائقین کرکٹ پاکستان کی جیت کیلئے دعاگو ہیں، پاکستان کے تمام ہی شہروں میں بڑی بڑی اسکرینیں نصب کی گئی ہیں سپریم کورٹ میں بھی بڑی اسکرین پر میچ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے،گلی گلی شہر شہر کرکٹ فوبیا چھا یا ہوا ہے۔